شہزادہ چارلس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام چٹھی لکھ دی، کس چیز کا شکریہ ادا کیا ؟جان کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

شہزادہ چارلس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام چٹھی لکھ دی، کس چیز کا شکریہ ...
شہزادہ چارلس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام چٹھی لکھ دی، کس چیز کا شکریہ ادا کیا ؟جان کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  برطانوی شہزادہ چارلس کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط، آموں کا تحفہ بھجوانے پر شکریہ ادا کیا پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط میں آموں کا تحفہ بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی ہے میں اور میری اہلیہ پاکستانی آموں کے تحفے کے معترف ہیں واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مختلف ممالک کے سربراہان کو آم کے تحفے بھجوائے تھے.

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -