”خواجہ آصف اسمبلی میں بہت تقریریں کرتا ہے اس کے خلاف ایکشن لیں“ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے وزیراعظم کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ کی کہانی بیان کردی

”خواجہ آصف اسمبلی میں بہت تقریریں کرتا ہے اس کے خلاف ایکشن لیں“ سابق ڈی جی ...
”خواجہ آصف اسمبلی میں بہت تقریریں کرتا ہے اس کے خلاف ایکشن لیں“ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے وزیراعظم کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ کی کہانی بیان کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتا یا کہ مجھے ایک میٹنگ میں بلا کر وزیراعظم نے کہاخواجہ آصف اسمبلی میں بہت زیادہ تقریریں کرتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیں ۔تو میں نے جواب دیا کہ سر! اسمبلی کے اندر تقریر پر ایف آئی اے متحرک نہیں ہوتی،پھراٹھ کرکہتےہیں تم خواجہ آصف سے اورمیاں نوازشریف سے بہت گھبراتےہو۔میں جو بات کررہا ہوں اس کے گواہ بھی موجود ہیں ۔

صحافی مطیع اللہ جان سے خواجہ آصف کے کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بشیر میمن نے بتایا کہ مجھے کہا گیا خواجہ آصف کا کیس بہت عجیب تھا کہ وہ دبئی میں کسی کمپنی کے پاس نوکری کرتے ہیں اور پاکستان میں وزیردفاع ہیں، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے ، اس کیلئے شواہد چاہیے ہوتے ہیں، ثبوت کچھ نہیں تھا، یہ کابینہ نے اجازت دی تھی اور میں کابینہ کی میٹنگ میں گیا تھا، اس کے منٹس موجود ہیں، خواجہ آصف کیخلاف انکوائری بھی کی لیکن شواہد نہیں ملے۔ اقامہ کے بارے میں سوال پر بشیر میمن نے بتایا کہ اقامہ نہیں، وہاں سے شاید تنخواہ آرہی تھی یا آئی تھی، دوسال کا عرصہ ہوگیا ہے ، اب پوری کہانی یاد نہیں۔ 

مزید :

قومی -