آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کے لیے بہترین نوکری کونسی ہے؟ جانئے

آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کے لیے بہترین نوکری کونسی ہے؟ جانئے
آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کے لیے بہترین نوکری کونسی ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کی تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کے لیے کون سی نوکری بہترین ہے اور کون سی بدترین، علم نجوم کی معروف ماہر روز سمتھ نے تمام ستاروں کے لحاظ سے لوگوں کے لیے بہترین اور بدترین پیشوں کے متعلق بتا دیا ہے جن کی مندرجہ ذیل تفصیل میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہے:
برج ثور (19اپریل۔20مئی)
برج ثور کے حامل لوگوں کے لیے کنسٹرکشن کے کام کی نوکریاں جیسا کہ سرویئر، بلڈر یا پراجیکٹ منیجر بہترین ہیں۔ اس کے علاوہ شیف، ریسٹورنٹ منیجر، میوزیکل، تھیٹر اور اداکاری کی انڈسٹری میں منیجر کی نوکری، آرٹ ڈائریکٹر، انٹیریئر ڈیزائنر یا ماہر تعمیرات کی نوکری ایسے لوگوں کے لیے بہترین ہے۔ اس برج کے حامل لوگوں کو ایسی نوکری قطعاً نہیں کرنی چاہیے جہاں دوسرے لوگ انہیں بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی نوکریاں جن میں ہمدری اور احساس کارفرما ہو، مثال کے طور پر کونسلنگ، ویلفیئر یا سوشل ورک۔ طبی شعبے کی نوکریاں جن میں براہ راست مریضوں سے معاملہ کرنا پڑے اور ایسی نوکریاں جن میں بہت زیادہ صبر و برداشت کی ضرورت ہو، ایسے لوگوں کے لیے بدترین ہیں۔

برج سنبلہ(23اگست ۔ 22ستمبر)
برج سنبلہ کے حامل لوگوں کے لیے ماہر غذائیات اور دیگر میڈیکل نوکریاں، فنانشل انڈسٹری کی نوکریاں، کاشتکاری یا فاریسٹ رینجر کے کام، منیجر کی نوکری اور اکاﺅنٹنٹ کی نوکری بہترین ہیں۔ ان لوگوں کو تخلیقی شعبوں میں نوکری نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ پلمبنگ، ایسی نوکریاں جن میں وقت کی متعین نہ ہو اور ایسی نوکریاں جن میں پرفیکشن کا حصول ناممکن ہو یا درکار نہ ہو، ایسے لوگوں کے لیے بدترین ہیں۔

برج جدی (21دسمبر ۔ 21جنوری)
برج جدی کے حامل لوگوں کے لیے بہترین نوکریوں میں فنانشل پلاننگ، لیگل یا اکاﺅنٹینسی کی حامل نوکریاں، پولیس، فائر فائٹنگ یا ایمرجنسی سروسز کی نوکریاں، ٹیچنگ، بزنس ایگزیکٹو، سائنسدان، بڑی کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بزنس اینالسٹ کی نوکریاں شامل ہیں۔ برج جدی کے لوگوں کے لیے ایسی نوکریاں بدترین ہوتی ہیں جن میں ان پر ذمہ داری نہ آتی ہو۔ اس کے علاوہ ایسی نوکریاں جن میں ترقی نہ ہو، ایسی نوکری جہاں غیرمنظم لوگوں کے ساتھ کام کرنا پڑے، ایسی نوکری جس کا کوئی سٹرکچر یا قواعد نہ ہوں اور ایسی نوکریاں جہاں بین الاقوامی کمیونی کیشن درکار ہو، ایسے لوگوں کے لیے بدترین ہوتی ہیں۔

برج سرطان (21جون۔22جولائی)
برج سرطان کے لوگوں کے لیے کونسلنگ، عمر رسیدہ یا معذور لوگوں کی مدد کرنے والی نوکریاں، شیف، کسٹمر سروس انڈسٹریز کی نوکریاںمیوزک، تھیٹر یا اداکاری کی انڈسٹریز کی نوکریاں، میڈیکل پروفیشنل، ٹیچنگ، ویلفیئر، سوشل ورک اور آن لائن سیلزکی نوکریاں بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے فوج جیسی نوکریاں بدترین ہوتی ہیں جہاں جذبات اور ہمدری وغیرہ مناسب نہیں سمجھے جاتے۔ اس کے علاوہ ایسی نوکریاں جن میں وقت کے لحاظ سے لچک نہ ہو، پائلٹ، ایسی نوکریاں جہاں ہمہ وقت چہرے پر مسکراہٹ رکھنی پڑے ، بدترین ثابت ہوتی ہیں۔

برج عقرب (23اکتوبر۔ 22نومبر)
برج عقرب کے لوگوں کے لیے نجی تفتیش کار، مذاکرات سپیشلسٹ، سیکس تھراپسٹ، میڈیکل ایگزامینر، لاءانفورسمنٹ، آڈیٹر، کرائسس مینجمنٹ اور سرجن و میڈیکل شعبے کی دیگر نوکریاں بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے ایسی نوکریاں بدترین ہوتی ہیں جہاں انہیں کچھ وقت کے لیے اکیلے کام کرنے کو نہ ملے۔ ایسی نوکریاںجہاں صبر و برداشت کی ضرورت ہو، ایسی نوکریاں جہاں کام پر انہیں کنٹرول حاصل نہ ہو اور ایسی نوکریاں جہاں وہ اپنی شخصیت کا مکمل اظہار نہ کر سکیں ان کے لیے بدترین ہوتی ہیں۔

برج حوت (19فروری۔ 20مارچ)
برج حوت کے حامل لوگوں کے لیے آرٹسٹ، موسیقار اور دیگر تخلیقی شعبوں کی نوکریاں، علم نجوم و دیگر روحانی پیشے، ہیلتھ کیئر، کلر تھراپی، ویلفیئر اور سوشل ورک، ایسی نوکریاں جہاں سننے کی مہارت کا اچھا استعمال ہو سکے، ہیومن ریسورسز کی نوکریاں، فیشن ڈیزائنر، جیولری ڈیزائنر وغیرہ اور نان پرافٹ اداروں میں نوکریاںبہترین ہوتی ہیں۔ ان لوگوں کے لیے ایسی نوکریاں اچھی نہیں ہوتیں جہاں حساسیت اور احساس ہمدردی کارفرما نہ ہو۔ اس کے علاوہ ایسی نوکریاں جہاں فطری جبلتیں بروئے کار نہ لائی جا سکیں، زیادہ ذہنی دباﺅ اور ٹائم ڈیڈ لائن والی نوکریاں، ایسی نوکریاں جن میں دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطہ کم یا بالکل نہ ہو، ایسی سیلز پوزیشنز جن پر بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے، ان لوگوں کے لیے اچھی نہیں ہوتیں۔

برج جوزا(21مئی ۔ 21جون)
برج جوزا کے حامل لوگوں کے لیے صحافت، پبلک ریلیشنز اور سوشل میڈیا سے متعلق نوکریاں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کام، گلوکاری وغیرہ۔ ایڈورٹائزنگ کی نوکریاں، ٹیچنگ، بعض سائنس سے متعلقہ نوکریاں، ٹریول بلاگر اور سفر سے متعلق دیگر نوکریاں بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے ایسی نوکریاں اچھی نہیں ہوتیں جہاں یہ لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتیں نہ دکھا سکیں اور اپنی ذات کا اظہار نہ کر سکیں۔ سخت اوقات کی حامل نوکریاں، جن میں وقت کی قید ہو۔ بور کر دینے والی نوکریاں، ایسی نوکریاں جہاں لوگوں کے ساتھ میل جول کم ہوبھی ان کے لیے اچھی نہیں ہوتیں۔

برج میزان(22ستمبر۔22اکتوبر)
برج میزان کے لوگوں کے لیے پبلک ریلیشنز، فیشن یا بیوٹی انڈسٹری میں نوکری، ایسی نوکریاں جن میں مذاکرات کرنے کی ذمہ داری ہو، لائف کوچ، کونسلنگ، وکیل، ہوم سٹائلنگ، پبلک سپیکنگ اور ویڈنگ انڈسٹری کی نوکریاں بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے ایسی نوکریاں جہاں بہت سارے فیصلے بہت تیزی کے ساتھ کرنے ہوں، اچھی نہیں ہوتیں۔ ایسی نوکریاں جن میں ذہنی پریشانی ہو اور ڈیڈ لائنز ہوں۔ ایسی نوکریاں جہاں ناقص حفظان صحت کے ساتھ معاملہ کرنا ہو، مثال کے طور پر پلمبنگ وغیرہ۔ ایسی نوکریاں جن میں ناانصافی کرنے اور دھونس جمانے والے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پڑے۔ ایسی انڈسٹری میں نوکری جہاں کوئی ایک صنف غالب ہو یا جہاں کسی ایک گروپ یا نسل کے متعلق متعصب رکھا جاتا ہو، ان لوگوں کے لیے بری ثابت ہوتی ہیں۔

برج دلو (21جنوری۔20فروری)
برج دلو کے حامل لوگوں کے لیے انسانی ہمدری کی حامل نوکریاں، کمیونی کیشنز، الیکٹرانکس اور دیگر ایسی سائنسی نوکریاں، ایسی نوکریاں جہاں نئے اور اختراعی کام کرنے ہوں، ایسی نوکریاں جہاں سٹیٹس کو کے خلاف کام کرنا ہو اور موجود سسٹم کے خلاف باغیانہ روش اپنانی پڑے، انٹرنیٹ سے متعلق نوکریاں اور ایسی نوکریاں جہاں روز نئی چیزیں کرنی ہوں ان لوگوں کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے سخت قواعدوضوابط کی حامل نوکریاں، ایسی نوکریاں جہاں اپنی ذات کا بہت زیادہ اظہار یا نمائش شامل ہو، ایسی نوکریاں جہاں ہمہ وقت کچھ مخصوص لوگ ہی آپ کے اردگرد رہیں، ایسی نوکریاں جہاں احساس ہمدری بہت زیادہ برتنی پڑے اور ایسی نوکریاں جہاں ایک لگے بندھے معمول کے ساتھ کام کرنا پڑے، ان لوگوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتیں۔

برج حمل (20مارچ ۔ 19اپریل)
برج حمل کے لوگوں کے لیے ذاتی کاروبار، پبلک ریلیشنز، ملٹری سروسز، مسابقتی سپورٹس، قائدانہ کردار، تخلیقی صلاحیت کی حامل نوکریاں بہتر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی نوکریاں جہاں نت نئی چیزیں کرنے کو ملیں اور جہاں خطرات مول لینے پڑیں، ان کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے بور کر دینے والی نوکریاں جہاں روزانہ وہی کام کرنا پڑے، جہاں تنہائی میں کام کرنا پڑے ان لوگوں کے لیے اچھی نہیں ہوتیں۔

برج اسد(23جولائی۔22اگست) 
برج اسد کے لوگوں کے لیے پبلک ریلیشنز، اداکاری، تھیٹر، فلم، ٹی وی کے کام، سوشل میڈیا انفلوئنسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے رول، جہاں قائدانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے۔ ایسی نوکریاں جہاں لوگوں کی توجہ ملے، سوشل سروسز کی نوکریاں بہترین ہوتی ہیں۔ ان کے لیے تنہائی میں کام کرنے والی نوکریاں، ایسی نوکریاں جہاں ان کا تحکم قائم نہ ہو، ایسی نوکریاں جہاں کوئی چیلنج نہ ہو، ایسی نوکریاں جہاں لوگوں کی مداخلت ہو، ایسی نوکریاں جہاں ستائش نہ کی جائے، ان لوگوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتیں۔

برج قوس(21نومبر۔21دسمبر)
رائٹنگ، پوڈکاسٹنگ، لائیو سٹریمنگ، مارکیٹنگ، ایسی نوکریاں جہاں سفر کا موقع زیادہ ملے، ایسی نوکریاں جہاں آزادی کا احساس ہو، قائدانہ کردار کی حامل نوکریاں اور ٹیچنگ برج قوس کے لوگوں کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔ ان لوگوں کے لیے معمول کی 9سے 5کی نوکریاں، سخت قواعدوضوابط کی حامل نوکریاں، ایسی نوکریاں جہاں ذمہ داریاں بہت زیادہ ہوں، ایسی نوکریاں جہاں صبر و برداشت درکار ہو، ان لوگوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -