نون لیگ کے "باغی "ایم پی اے جلیل شرقپوری نے پارٹی شوکاز نوٹس کا حیران کن جواب دے دیا  

نون لیگ کے "باغی "ایم پی اے جلیل شرقپوری نے پارٹی شوکاز نوٹس کا حیران کن جواب ...
نون لیگ کے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ  ن کے "باغی" ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شوکاز نوٹس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا،پارٹی شوکاز نوٹس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں کہ میں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا،یہ شوکا نوٹس پولٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے خلاف ہے،مجھے دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسل م لیگ ن کے "باغی" ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر میرے خلاف کوئی غیر قانونی ایکشن لیا گیا تو میں پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔ کھبی بھی پارٹی کے مفاد اور پالیسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اپنے بیان میں پارٹی کے کسی رکن یا رہنما کی توہین نہیں کی، میرے بیان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ پارٹی کو نقصان پہنچایا جائے، میرا بیان نہ تو غیر اخلاقی اور نہ ہی نفرت انگیز تھا۔میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ جموریت کو پروان چڑھنا ہوتا ہے نہ کہ کسی ممبر کو دبانا، میری اور میرے خاندان کی اندرون اور بیرون ملک میں عزت ہے،میاں شہباز شریف اور رانا تنویر نے مجھے پارٹی ٹکٹ دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -