چندہ دینے اور مردانہ طاقت میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

چندہ دینے اور مردانہ طاقت میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا
چندہ دینے اور مردانہ طاقت میں گہرا تعلق تازہ تحقیق میں سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون، فیاضی اور نمود و نمائش کے درمیان ایسا دلچسپ تعلق دریافت کر لیا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق شین ژن کی لیبارٹری کے سائنسدانوں نے 18سے 25سال عمر کے 140نوجوانوں پر یہ تحقیق کی ہے، جس میں آدھے نوجوانوں کو ایسی جیل دی جاتی رہی جس میں ٹیسٹاسٹرون تھا جبکہ دوسرے گروپ کو ایسی ہی بے اثر جیل دی جاتی رہی۔ 
نتائج میں معلوم ہوا کہ جن نوجوانوں کو اصل جیل دی جاتی رہی تھی، جس کے نتیجے میں ان میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار زیادہ ہو گئی، وہ دوسرے گروپ کی نسبت زیادہ فیاض ہو گئے تھے اور زیادہ خیرات کرنے لگے تھے، مگر ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ لوگ صرف اس وقت خیرات کرتے تھے جب لوگ آس پاس ہوتے تھے، گویا یہ لوگ صرف اپنا سماجی مرتبہ بڑھانے اور لوگوں کی نظروں میں معزز بننے کے لیے سخاوت کرتے تھے۔
اس کے برعکس دوسرے گروپ کے نوجوانوں میں فیاضی اور نمود و نمائش کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں آیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جس مرد میں مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون جتنا زیادہ ہو گا وہ اتنا ہی زیادہ سخی ہو گا مگر اس کے ساتھ ہی وہ اتنا ہی زیادہ اپنی سخاوت کی نمودونمائش کرے گا اور اتنا ہی زیادہ اپنے سماجی مرتبے کا خیال رکھے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -