سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عندیہ ،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے صارفین پر بم پھوڑ دیا 

سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عندیہ ،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے ...
سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عندیہ ،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے صارفین پر بم پھوڑ دیا 

  

لاہور(این این آئی)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے سردیوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوئی نادرن نے خبردار کردیا ہے کہ موسم سرما میں یومیہ طلب 2200 اور سپلائی1700ایم ایم سی ایف ڈی ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی پیداوارسالانہ 1 ارب کیوبک فٹ کم ہو رہی ہے جبکہ ہرسال 4 لاکھ نئے صارفین سسٹم میں شامل ہورہے ہیں۔ نئے کنکشنز کیلئے 27 لاکھ درخواستیں تعطل کا شکار ہیں۔حکام نے صنعتی شعبے کیلئے لوڈ مینجمنٹ ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سے بھی شارٹ فال پر قابو پانا ممکن نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -