ایک چھوٹی سی عادت جو قوت مدافعت بڑھاتی اور وزن گھٹاتی ہے،سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی

 ایک چھوٹی سی عادت جو قوت مدافعت بڑھاتی اور وزن گھٹاتی ہے،سائنسدانوں نے بھی ...
 ایک چھوٹی سی عادت جو قوت مدافعت بڑھاتی اور وزن گھٹاتی ہے،سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دی ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صبح صبح گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینا تقریبا تمام نمایاں شوبزشخصیات اورماڈلزکا معمول ہے۔

اس بات کےمتعددشواہدبھی موجود ہیں کہ گرم پانی میں لیموں ڈال کرپینےسےنہ صرف ہاضمہ کا نظام درست ہوتا ہے بلکہ اس سے قوت مدافعت بڑھنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ایک تازہ تحقیق کے مطابق یہ عادت نظام ہاضمہ کو بہترین کرتی ہے میٹابولزم میں کی رفتار بڑھاتی ہے اور جسم میں وٹامن سی کی مقدار بڑھاتے ہوئے قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

میڈیکل ڈاکٹر نواید صالح ایم ڈی ایم ایس کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق گرم پانی پینا جسم کو پھولنے سے روکتا ہے اور چیزوں کو ہضم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل رومی سترج نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صبح آٹھ بجے گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینا وٹامن سی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔یہ انسان کو بالکل تروتازہ کردیتا ہے اورآپ خود کو ذہنی طور پر بھی صحت مند محسوس کررہے ہوتے ہیں۔

اگر آپ صبح نہار منہ اسے پئیں تو یہ آپ کے نظام ہاضمہ کو بہترین بناتا ہے۔

اس کے ساتھ اس سے قوت مدافعت بڑھتی جبکہ وزن کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک لیموں کے رس میں تیس اعشاریہ سات ملی گرام ’’سی‘‘ پایاجاتا ہے۔

اور یہ دن بھر کی انسانی ضرورت کے نصف کے برابر ہے۔

خواتین کو ایک دن میں 75جبکہ مرد حضرات کو ایک دن میں 90 ملی گرام وٹامن سی لینا چاہئے۔

خیال رہے کھولتے ہوئے پانی میں لیموں نہیں ڈالنامعمولی سےگرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرنا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -