جمعیت علماء اسلام (ف) نے وفاقی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام (ف) نے وفاقی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
جمعیت علماء اسلام (ف) نے وفاقی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے سمندری جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اس کے خلاف نہ صرف ہم عدالت جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں احتجاج کرنے والی سیاسی وقوم پرست جماعتوں کے ساتھ ملک کر جدوجہدکریں گے، موجودہ نااہل حکمرانوں نے دو سال میں ریکارد قرضے لئے، ناکام پالیسی کے باعث چائنا پاکستان کے بجائے ایران میں 400 ملین روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے، کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا، صرف تقاریر سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، کشمیر کا سودا کردیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ بار حیدرآباد میں وکلاء سے خطاب کر تے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہاکہ ہم گمشدہ افراد کے حق کی بات کرتے ہیں، اگر ان پر غداری کا الزام بھی ہے تو کون سا قانون غدار کو عدالت میں کیس لڑنے سے روکتا ہے؟ملک کو صدارتی نظام میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو آئین پارلیمنٹ نے دیا ہے،ملک میں گذشتہ دو سال میں 25 لاکھ سے زائد افراد بیروز گار ہوچکے ہیں آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر الزامات لگائے جاتے ہیں، ہماری پارٹی کے کسی ایک بھی رہنماء پر کوئی الزام آج تک ثابت نہیں ہوا،سیاسی لوگ اس ملک کو آئین دیتے ہیں جبکہ وکلاء اس آئین کی تشریح کرتے ہیں، پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ آئین میں بھی وکلاء کا کردار ہے، آئین اس ملک کی وحدت کا نشان ہے، آئین پر کوئی حرف آیا تو میڈیا، وکلاء اور سیاسی لوگ اس کا تحفظ کریں گے، ملک میں قرآن و سنت کے سواء کوئی نظام نہیں چل سکتا۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے سمندری جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اس کے خلاف نہ صرف ہم عدالت جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں احتجاج کرنے والی سیاسی وقوم پرست جماعتوں کے ساتھ ملک کر جدوجہدکریں گے،