نون لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکھرنے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

نون لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکھرنے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام عائد ...
نون لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکھرنے تحریک انصاف حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

رائیونڈ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت انتقام میں ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی روح کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے پی ڈی ایم اجلاس سے بوکھلاکر نوبت بغاوت اور غداری کے مقدمات تک جا پہنچی عمران نیازی کاکوئی دوسرا مخالف نہیں بلکہ نااہل کابینہ اور  نااہل معاون ہی حکومت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قوم کو بتاؤ جس بجلی بلوں میں  عوام کا خون نچوڑا جا  رہا ہے وہ بجلی ملک میں کس نے پیدا کی جن سڑکوں شاہراہوں پر حکومتی  قافلے نکلتے ہیں وہ سڑکیں شاہراہیں کس نے تعمیر  پنجاب میاں شہباز شریف نے پیرس بنایا لیکن دوسالوں میں پنجاب کو کچرے میں تبدیل کرکے سیلاب زدہ کر دیا کس ترقی کی بات کرتے ہو ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اور امن و امان پر مشتمل ہے لیکن آپ کو تو ترقی کے معنی ہی معلوم نہیں ملک کی ترقی کا راز میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی مٹھی میں بند ہے میاں نواز شریف کی کابینہ ملکی ترقی میں مخلص اور دیانتداری شفافیت کی علمبردار ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -