نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھادیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی

نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھادیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی
نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھادیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی

  

ْلاہور (آئی این پی)نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھادیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی،ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجودپرائیویٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کابم گرادیا،نجی کمپنی نے پاکستان ریلوے کے آٹ سورس کی جانے والی ٹرنیوں کاکرایہ دس سے 60فیصدتک بڑھادیا،نجی کمپنی نے کرائے بڑھانے پرریلوے حکام کوبھی آگاہ نہیں کیا،معائدے کے تحت نجی کمپنی ریلوے کی منظوری کے بعد دس فیصد کرائے بڑھانے کااختیار رکھتی ہے، ترجمان ریلوے نے کہاکہ کرایوں میں اضافہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں دو دن میں رپورٹ آجائے گئی،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ذرائع اوردستاویزات کے مطابق ریلوے نے جوٹرینیں حال ہی میں نیلام کی ہیں ان کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا گیاہے مہرایکسپریس جو کہ نیلامی کے بعد نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کمپنی چلارہی ہے نے بھی کرائیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز مسافروں اورنجی کمپنی کے ملازمین میں تکرارمعمول بن گیا ہے راولپنڈی سے ملتان کے درمیان چلنے والی مہرایکسپریس نیکرائے میں 20فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے معاہدے کے تحت کمپنی نجی کمپنی دس فیصد کرایہ بڑھاسکتی ہے مگر اس کے لیے بھی منظوری ریلوے سے لینی ہوگی کیوں کہ نجی کمپنی صرف کمرشل کوڈیل کرسکتی ہے جبکہ آپریشنل پاکستان ریلوے ہی دیکھے گامہر ایکسپریس کاکرایہ جوپہلے 250روپے تھا نجی کمپنی نے بڑھاکر300کردیا ہے جبکہ بچوں کاکرایہ جوپہلے125روپے بنتاتھااس کو200 کردیاہے۔

اسی طرح اٹک ایکسپریس کابھی کرایے میں دس فیصد سے لے کر50فیصد تک بڑھادیاگیاہے۔ اس کے ساتھ جنڈایکسپریس،لاثانی ایکسپریس اور فیض احمدفیض ایکسپریس کاکرایہ بھی بڑھادیاگیاہے اور کسی قسم کی ویلیوایڈیشن نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے محکمہ ریلوے کوباضابطہ آگاہ کیاگیاہے۔ترجمان ریلوے نے موقف دیتے  ہوئے کہاکہ ریلوے نے جن کنٹریکٹر زکے ساتھ معائدے کیاہے اس میں دس فیصد کرائے کنڈیشنل طور پربڑھائے جاسکتے ہیں جن کی ریلوے سے منظوری لازمی ہے کنڈیشنل کرائے بڑھانے کی اجازت اس وقت دی جاسکتی ہے جب یہ ویلیوایڈیشن کریں گے جس میں منرل واٹر،واش روم میں صابن، ہینڈواش نودیگرسہولیات شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -