پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے بارے علی محمد خان نے حیران کن دعویٰ کردیا 

پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے بارے علی محمد خان نے حیران کن دعویٰ کردیا 
پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے بارے علی محمد خان نے حیران کن دعویٰ کردیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائےپارلیمانی امورعلی محمدخان نےکہاہےکہ جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے اُن میں سے بیشتر نے پہلے ہی سےمعاملات کو ڈکلیئر کر رکھا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نواز شریف نے لندن فلیٹس ڈکلیئر نہیں کیے تھے،اگر کسی نے ڈکلیئر نہیں کیے ہوئے تو اسے مسئلہ ہوگا۔علی محمد خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر اس شخص کو استعفیٰ دینا چاہیے، جو ایک سطح سے آگے جاکر اثر ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزرا یا عہدےپرموجودکسی بھی شخص پر بادی النظر میں بارثبوت آتاہےتو اسے عہدہ چھوڑنا چاہیے تاہم ابتدائی ذمہ داری کا تعین ہونے تک وہ عہدے پر رہ سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -