گورنمنٹ اسلامیہ کالج شعبہ اردو کے صدر پروفیسر خالد رفیع ریٹائر

گورنمنٹ اسلامیہ کالج شعبہ اردو کے صدر پروفیسر خالد رفیع ریٹائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پروفیسر خالد رفیع صدر شعبہ اردو زبان و ادب گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ریٹائرہوگئے،ان کے اعزاز میں شعبہ اردو و پنجاب نے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید کی صدارت میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا،سابق و حاضر سروس شعبہ جاتی اساتذہ اور حال میں فارغ التحصیل ہونے والے پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات نے شرکت کی،پروفیسرڈاکٹر عباس رضا نقوی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،پروفیسر ڈاکٹر منور مقبول عثمانی اور پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شاہ نے پروفیسر صاحب کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا،شعبہ اردو کے نئے صدر پروفیسر ڈاکٹر منور مقبول عثمانی کا خیر مقدم کیا،نظامت کے فرائض پروفیسر محمد زاہد اعوان صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن نے انجام دیے\