فنی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے میٹرک ٹیک متعارف کرانے کافیصلہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) حکو مت نے ثا نو ی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نے کے لئے”میٹرک ٹیک“متعا رف کروا نے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجو کیشن اور سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن کے ما بین”میٹرک ٹیک“پراجیکٹ ایم او یو سائن کر نے کی تقر یب گزشتہ روز ہوئی جس میں صدر سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن رضا الرحما ن کو فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین قیصر عالم نے با قاعدہ طور پر میٹرک ٹیک پرا جیکٹ ایمبیسڈر مقرر کیا۔ اس موقع پر سینٹرل چیئر مین سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم کیا نی،اسلام آبا د صدر اورنگ زیب ندیم، جنرل سیکرٹری کلیم حفیظ بھی مو جود تھے۔ فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین قیصر عالم نے کہا کہ ثا نوی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نا ہما را مشن ہے اور میٹرک ٹیک منصو بہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے ساتھ معا ہدہ ایک خوش آئند عمل ثا بت ہو گا۔
اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے صدر و ایمبیسڈر میٹرک ٹیک رضا الر حما ن نے کہا کہ آج کا دن بلا شبہ تعلیمی میدا ن میں آگے بڑھنے کا ایک اور قدم ہے اور ہمارے طالب علمو ں کے لئے یہ پرا جیکٹ ایک سنگ میل ثا بت ہو گا۔ اور حکو مت نے ہم پر جو اعتما د کیا ہے ہم اس پر پورا اتر یں گے۔مذید براں گفتگو کر تے ہو ئے ڈاکٹر ندیم کیا نی نے کہا کہ یہ ایک شا ندا ر پرا جیکٹ ہے اس کو را ئج کر نے سے لا کھو ں طلبا کو فوری طور پر روزگا مہیا ہو گا۔۔۔