وزیر اعظم پنڈورا پیپرز پر کیا ایکشن لیں گے،عبدالقادر شاہین
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹرعبدالقادرشاہین اور جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کے قریبی افراد کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے پانامہ پیپرز کے بعد کرپشن فری پاکستان دور کا وعدہ کیا تھا، کیا وزیراعظم عمران خان پنامہ پر ہنگامہ کرنے کی طرح پنڈورہ باکس کھلنے پر کوئی ہنگامہ کریں گے، کوئی ریلی جلسہ جلوس یا تقریر کریں گے پریس کانفرنس کریں گے، اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے یا صرف رپورٹ طلب کی جائے گی؟ خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں۔
اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈ?ا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے، صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے، پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں ا?ف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔عبدالقادرشاہین نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر خسرو بختیار، عمران خان کے قریبی دوست فنڈ کرنیوالے عارف نقوی جن کے بارے میں عمران خان نے کراچی میں نیب کو روکا تھا کہ میرے دوستوں کے خلاف کاروائی نہ کرو، عمران خان پنڈورا باکس کھولنے پر ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں گے ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ ان لوگوں کی مفاد کے ساتھ عمران خان کا اپنا مفاد جڑا ہوا ہے، اس کے علاوہ جو لوگ فوج کے سابق عہدے دار ہیں ان کے خلاف بولنے اور کارروائی کرنے کی عمران خان کی جرات ہی نہیں ہے کیونکہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم ہے جس کو اسٹیبلشمنٹ اپنے مفاد کے لئے لے کر آئی ہے، سابق ڈائریکٹر جنرل ا?ئی ایس ا?ئی میجر جنرل (ر) نصرف نعیم، مشرف کے قریبی اور اپنے دور کے طاقتور ترین گورنر پنجاب جنرل خالد مقبول کی بیٹی اور داماد احسن لطیف، جنرل مشرف کے سابق ملٹری سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ شاہ، جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹے حسن مظفر، ابراج، سابق سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل تنویر طاہر کی اہلیہ زہرا تنویر، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ شہناز سجاد، ائیر مارشل (ر) عباس خٹک کے بیٹے احد خٹک اور عمر خٹک، ایک افشور کمپنی پر عمران خان کے گھر کا پتہ درج ہے، جبکہ وزیروں مشیروں نے اس پر نئی لاجک دے دی کہ زمان پارک میں دو گھروں کا پتہ ایک ہی ہے اس لئے یہ عمران خان کا نہیں بلکہ ساتھ والے گھر کا پتا ہے اس گھر کے مالک کا پتہ چلا تو وہ عمران خان کا قریبی رشتہ دار برقی صاحب ہیں یعنی کہ وہ بھی عمران خان کے فرنٹ مین ہیں، اب نہ ہی عمران خان اور ان کے وزیروں مشیروں نے کوئی شور مچانا ہے نہ کوئی میڈیا ٹاک کرنی ہے البتہ آپوزیشن پر الزامات لگا کر عمران نے کہنا یے میں اپنے دوستوں کے جواب سے مطمئن ہوں۔