لیسکو کے نئے کمپلیکس کا افتتاح 

  لیسکو کے نئے کمپلیکس کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ٹی ایل سی، ٹی اینڈ آئی،سول اور جی سی ڈویژنز کے دفاتر کے لئے تیار کئے جانے والے نئے کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے۔والٹن گرڈ سے متصل اس کمپلیکس کی سٹیٹ آف آرٹ تعمیر کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب  میں ڈی جی ایڈمن میاں محمد افضل، ٹیکنیکل ڈائریکٹر عزیزا لر حما ن،آپریشن ڈائریکٹر شاہد حیدر، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ آصف مجید، رفعت محبوب عالم، ایس ای سول فرقان غضنفر، ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر کے ساتھ ساتھ جی ایس سی کی ڈویڑنز کے ایکسئینز محمد شبیر، آصف جاوید خالد، ملک زاہداور اسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دریں ازاں لیسکو چیف نے نئے زیرِ تعمیر 132Kvوالٹن گرڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس دوران پی ڈی جی ایس ای رفعت محبوب عالم نے گرڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں اس گرڈ کی نہایت ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔اس گرڈ کے آپریشنل ہونے سے والٹن اور اس کے اطراف کی آبادی کے بجلی سے متعلق مسائل حل ہو جائیں گے اور خصوصاً وولٹیج کا مسئلہ درپیش نہیں آئے گا۔لیسکو چیف نے نیو والٹن گرڈ کی تعمیر پر جی ایس ای کے افسران و ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر سے بہتر تر بنایا جائے گا۔