ڈی ایچ اے الیکشن،انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں 

    ڈی ایچ اے الیکشن،انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے دسمبر میں ہونے والے انتخابات کی انتخابی سرگرمیاں تین ماہ پہلے ہی عروج پرپہنچ گئیں۔تمام گروپ جوڑ توڑ میں مصروف، نئے رجسٹرڈ ہونے والے ڈیلرزسب کا ہدف بن گئے۔سب سے بڑا گروپ فیئر اینڈ لائل ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار، دو سال پہلے ہی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین صدراتی امیدوار حاجی لطیف چوہدری کی حمایت کے اعلان کے بعد فیئر اینڈ لائل میں دھڑے بندی سامنے آئی اب جبکہ الیکشن میں چند ہفتے رہ گئے ہیں اور ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات آصف اعوان کو رئیلٹرز گروپ کی طرف سے صدر ابوبکر بھٹی کے ساتھ سیکرٹری کا امیدوار بنانے کی خبریں منظر ِ عام پر آئی ہیں دھٹرے بندی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ اس حوالے سے چیئرمین فیئراینڈ لائل گروپ حاجی شیخ احتشام کا کہنا ہے کہ دھڑے بندی اور ٹوٹ پھوٹ کی خبریں حقائق کے منافی ہیں، حاجی لطیف چوہدری کی حمایت کے فیصلے پر قائم ہوں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -