الخدمت گروپ اور یوتھ چیمبر کے مذاکرات،اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے الخدمت گروپ اور یوتھ چیمبر کے مذاکرات، دسمبر کے الیکشن کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے۔ الخدمت گروپ کی نمائندگی چیئرمین اور صدراتی امیدوار میاں طلعت احمد نے کی جبکہ یوتھ چیمبر کی نمائندگی راحیل احمد اور فرحاد اقبال نے کی اس موقع پر الخدمت گروپ کے نائب صدر کے امیدوار علی اکبر بھٹی سیکرٹری کے امیدوار سرفراز حسین اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ محمد عثمان مان بھی موجود تھے یوتھ چیمبر کی طرف سے اسد مرزا بھی ملاقات میں شامل رہے دونوں گروپوں کے ذرائع نے کہا ہماری ابتدائی ملاقات ہوئی ہے سب سے مل رہے ہیں حتمی فیصلہ جلد ہو گا۔