میجر (ر) رفیق حسرت پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دباؤ بڑھ گیا
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف رئیلٹرز کے سابق صدر میجر (ر) رفیق حسرت پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا فیئراینڈ لائل گروپ ایک دھڑے سمیت پاک بزنس گروپ کی حمایت سے صدر کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے فیئر اینڈ لائل گروپ حاجی لطیف کی پہلے ہی حمایت کر چکا ہے پاک بزنس گروپ بھی مضبوط گروپ ہے ان کا کہنا ہے ابھی ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا یاد رہے میجر(ر) رفیق حسرت مختلف گروپوں سے ملاقاتیں کر کے راہ ہموار کر رہے تھے کہا جا رہا ہے انہیں اگر مضبوط دھٹرا مل گیا تو وہ ضرور الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے میجر (ر) رفیق حسرت گزشتہ سال سے ایک ہی بات کہے رہے ہیں ایک اب نوجوانوں کا دور ہے میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔