کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا، ہنی

 کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا، ہنی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین ہنی البیلا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک بھیانک خواب کی طرح جلد ختم ہوجائے گا۔اس وبا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔کرونا کی وجہ سے فلمی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ہنی البیلا نے مستقبل کو پاکستان فلم انڈسٹری  کے لئے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم  ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔

مزید :

کلچر -