پاکستانی گلوکاروں نے دنیامیں ملک کا نام روشن کیا، سائرہ

    پاکستانی گلوکاروں نے دنیامیں ملک کا نام روشن کیا، سائرہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاکہ پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔خاص طور پر پڑوسی ملک میں ہمارے گلوکاروں کے پرستاروں کی تعداد لاکھوں میں نہیں کڑوڑوں میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھا مانتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے۔

 اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے، موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی اس بغیر استاد کے صرف ٹائم پاس کرنے کیلئے اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کامیابی نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے موسیقی کرتے ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی ریاضت کرتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ اپنی آواز کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔

مزید :

کلچر -