اصلاحی سٹیج ڈرامہ بنانے کی ضرورت ہے، خالد عباس ڈار

  اصلاحی سٹیج ڈرامہ بنانے کی ضرورت ہے، خالد عباس ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ ہم نے ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے جو اچھا رجحان نہیں ہے۔ اگر سٹیج کو فروغ دینا ہے تو صاف ستھرا اور اصلاحی ڈرامہ پیش کیا جائے تب جا کر فیملیاں سٹیج کی جانب راغب ہوں گی۔خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے سٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے، اگر فیملیز کو سٹیج کی طرف واپس لانا ہے تو صاف ستھرا اور اصلاحی ڈرامہ پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سٹیج ڈرامے کا آغاز کیا تو سینئر اداکار مسعود اختر سٹیج ڈرامے پر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل سٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی۔

، جب سٹیج ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوا تو میں نے مسعود اختر سے کہا کہ اب تھیٹر پر دس روپے کی ٹکٹ لگا دیتے ہیں، میری اس بات پر مسعود اختر غصے میں آگئے، انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ دس روپے ٹکٹ نہیں ہونی چاہیے۔ 

مزید :

کلچر -