قبرستان میں پانی کے برتنوں سے لاروا برآمد،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

قبرستان میں پانی کے برتنوں سے لاروا برآمد،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 78 اور 94 کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا،۔ پارکنگ سپیس اور ورکشاپ سے 03 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے ایف بلاک ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اور 06 گھروں کو چیک کیا۔ 04 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی 18 کا دورہ کیا اور قبرستان میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ قبرستان میں پڑے پانی کے برتنوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر قبرستان انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا۔