جمعیت طلبہ کی سوشل میڈیا سمٹ

جمعیت طلبہ کی سوشل میڈیا سمٹ

  

لاہور (پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ میں آل پاکستان سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملک بھر  سے آئے میڈیا کے عہدیداران کو میڈیا انڈسٹری میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو کیسے بروئے کار لاکر اور تنظیم کے لئے ان کا مفید استعمال کیسے ہوسکتا ہے شامل ہیں۔ میڈیا سمٹ 2 دن جاری رہا جس میں معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ  اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی جن میں قیصر شریف،رضوان رضی، ساجد ناموس، راشد منظور، احتشام خالق اور حسن حفیظ شامل ہیں۔، شرکاء  نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دئیے۔۔

 اور ٹریننگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات بھی دئیے گئے، تقیریب میں ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء  کو میڈیا کے پازیٹو اور مفید استعمال پر آگاہی گفتگو کی، تقریب کے اختتام پر سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے تقریب کے آرگنائزر عدیل چوہدری، جمشید سندھو اور ندیم سیف کو خصوصی سوینئر پیش کئے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -