پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کی تقریب
لاہور (پ ر) ٹیچرز کے عالمی ڈے کے حوالے سے پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایم گروپ آف سکولز میں عظمت اساتذہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس سے چیئرمین شیخ ارشد اٹارا، چیئرمین شیخ ارشد اٹارا کے استاد غلام سرور، حافظ محمد اشرف، حافظ محمد اجمل، میڈم پروین، میڈم فرزانہ اور دیگر ٹیچرز نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں بچیوں نے ٹیچرز کو ویلکم پیش کیا۔ مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ جس میں ٹیبلو، گیمز اور دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ارشد اٹارا نے کہا کہ دنیا میں بہترین انسان وہ ہے جو کسی دوسرے کو علم سکھاتا ہے۔ علم بڑی دولت ہے۔ ٹیچر کی بڑی شان ہے۔ ٹیچر کا معاشرہ میں بڑا مقام اور رتبہ ہے۔ بلکہ یہ شعبہ پیغمبری سے کم نہیں۔ بچوں کی روحانی تربیت کرنا بہت بڑا اجرا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے استاد کو بہت مقام عطا کیا ہے۔ اس موقع پر ٹیچرز کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب کے شرکاء کو شیخ ارشد اٹارا نے ظہرانہ بھی دیا اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔