رنگ روڈ پر جنگلات لگانے کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی نذر

رنگ روڈ پر جنگلات لگانے کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی نذر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پی ایچ اے کا رنگ روڈ سے ملحقہ سرکاری اراضی پر جنگلات لگانے کا پلان فنڈز کی عدم دستیابی سے بند ہو گیا، پلان کے تحت رنگ روڈ سے ملحقہ خالی اراضی پر 6 لاکھ درخت لگائے جانے تھے۔ پی ایچ اے کی جانب سے 6 انٹرچینجز کے ساتھ اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ رنگ روڈ انٹر چینجز پر موجود گول چکر بھی شجرکاری سے محروم، پی ایچ اے نے 2 مالی سالوں میں رنگ روڈ پر شجرکاری کیلئے فنڈز مختص کئے۔ 2 مالی سالوں میں حکومت کی جانب سے 5 کروڑ جاری نہ کئے گئے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے مطابق رنگ روڈ پر شجرکاری کا پلان پی ایچ اے کی ترجیحات میں ہے۔ شجرکاری کیلئے رنگ روڈ اتھارٹی سے اراضی کیلئے استدعا کی۔ نجی سیکٹر کے اشتراک سے رنگ روڈ کے ساتھ جنگل لگائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -