سوئی ناردرن گیس نے تیسری سہ ماہی کے منافع کا اعلان کر دیا

      سوئی ناردرن گیس نے تیسری سہ ماہی کے منافع کا اعلان کر دیا

  

لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے31 دسمبر 2020 ء  کو ختم ہونے والی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے 6 ارب روپے خالص منافع اور 20 فیصد نقد مقسوم،اور سال 2020-21 ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے تاریخی منافع کا اعلان،زیر جائزہ عرصہ مختتمہ31 دسمبر 2020?ء کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران حا صل ہونے والے 4 ارب 69 کروڑ روپے منافع بعد ازمحاصل اور 7 روپے 40 پیسے فی حصہ آمدنی کے مقابلے میں 5 ارب 91 کروڑ منافع بعدازمحاصل اور 9 روپے 33  پیسے فی حصہ آمدنی حاصل کی۔ اعلان کردہ منافع کی بنیاد پر کمپنی نے31 دسمبر 2020 ء کو ختم ہونے والے عرصہ کے لیے 2روپے فی حصہ یعنی 20 فیصد عبوری نقد مقسوم تجویزکیاہے۔ مزید براں زیر جائزہ عرصہ کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران حا صل ہونے والے 5 ارب 77کروڑ روپے منافع بعد ازمحاصل کے مقابلے میں 31 مارچ2021?ء کو ختم ہونے والے عرصہ کے دوران 8 ارب 94 کروڑ روپے منافع بعدازمحاصل حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو کہ تاریخی طور پر سب سے بلند ہے۔ 

  مشکلات کے باوجود آپ کی کمپنی غیر محسوب گیس کے حجم اور فی صد دونوں میں کمی لانے میں کامیاب رہی۔ غیر محسوب گیس کے نقصانات کا حجم اور فی صد جو لائی تا دسمبر2019?ء  میں 20,893  MMCF (10.39 فیصد) سے کم ہو کہ جو لائی تا دسمبر2020?ء  میں 15,011 MMCF (7.56 فیصد) ہو گئے، جس سے کمپنی کو 2 ارب 81 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ غیر محسوب گیس کے نقصانات  جو لائی تا مارچ  2020?ء  میں 33,935  MMCF (11.15 فیصد) سے کم ہو کر جو لائی تا مارچ  2021?ء  میں 24,755 MMCF (8.45 فیصد) ہوگئے جس سے مجموعی طور پر 4 ارب 13 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ 

بور ڈ اور انتظامیہ کی کاوشوں کے نتیجہ میں غیر محسوب گیس کے نقصا نات خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ کمپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور پْر اعتماد ہے کہ  آنے والے سالوں میں کمپنی کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -