طبی سہولیات میں بہتر ی کیلئے پی آئی سی ایمرجنسی کی توسیع کا فیصلہ

طبی سہولیات میں بہتر ی کیلئے پی آئی سی ایمرجنسی کی توسیع کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی توسیع کا فیصلہ،پی آئی سی کی ایمرجنسی ٹرائی ایج ایریا کی توسیع کے حوالہ سے محمکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس اجلاس کی صدارت سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ظفر طفیل، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالحق بھٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندہ افسر کی اجلاس میں شرکت۔سیکرٹری صحت کو پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے ایمرجنسی ٹرائی ایج کی توسیع سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی میں موجود کیبن کی تعداد بڑھاکر 8 کی جائے گی، پی آئی سی کے واش رومز، وارڈز اور چھتوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں پانی کی لیکیج کو فوری دور کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -