مہنگائی کی بے رحم لہر ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،صدام اطہر

مہنگائی کی بے رحم لہر ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،صدام اطہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ملک سوہنی اور سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان  نے کہا ہے کہ   ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی قدر میں گراوٹ اور بحران زدہ حالات ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کمزور کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری بھاری ٹیکسوں کی شرح اور مہنگائی کی بے رحم لہر ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے سے جنم لینے والا بحران ٹرانسپورٹرز اور بزنس سیکٹر کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے ۔