بیکن ہاؤس سکول گروپ کے زیراہتمام اساتذہ کو خراج تحسین
لاہور، (پ ر) نجی اسکولوں کے سب سے بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک، بیکن ہاؤس گروپ نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ان کے اہم کردار پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا جن کی بے لوث خدمات اور رہنمائی قوم کی تعمیر اور مستقبل کے رہنماؤں کوتشکیل دیتی ہے۔یہ خراج تحسین ”عجیب لوگ ہیں یہ“ کے عنوان سے منایا گیا ۔یہ مہم بیکن ہاؤس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی ویڈیو کے طور پر جاری کی گئی، جس میں اساتذہ کی روزمرہ کی زندگی او ر ان کے چیلنجز کو دکھایا گیا ہے جب وہ تعلیم و تربیت کے ذریعے تبدیلی لانے کے مشن پر گامزن ہیں۔۔اس موقع پر، بیکن ہاؤس کے سی ای او، قاسم قصوری نے کہا، ''اساتذہ ہی حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔ جو اپنے طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سیکھنے کے عمل میں درپیش مسائل پر قابو پا تے ہوئے روشن مستقبل کو اپناسکیں۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر، ہم پاکستان اور دنیا بھر کے تما م معلمین کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے بغیر تمام جدت اور ترقی کا وجود ختم ہو جائے گا۔ میں سب کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں ان کی انتھک کوششوں کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔
موجودہ وبائی مرض نے اساتذہ کے لیے سب سے مشکل صورتحال پیدا کی جس نے دنیا بھر میں روایتی تعلیم کے طریقوں کو تبدیل کردیا۔ تاہم، بیکن ہاؤس اس مشکل وقت کے دوران اپنے اساتذہ کو نئے تدریسی طریقوں کو اپنا نے کا اختیار دے کر طلباء کے بلا تعطل سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔ یہ جدید تدریسی طریقے تخلیقی سوچ، مواصلات اور تعاون کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے قابل تھے جن سے طلباء میں علم حاصل کرنے کا شوق پروان چڑھا۔بیکن ہاؤس گروپ کو اپنے 45 سالہ تعلیمی امتیاز کی میراث اور ملک بھر میں 8500سے زائد اساتذہ کی فیکلٹی پر فخر ہے۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر سال کم از کم 30 گھنٹے تربیتی کورسز پر لگا ئے جاتے ہیں جو مکمل تربیت کے مواقع کا مجموعہ ہیں، جن میں مخصوص مضامین کے علاوہ فلاح و بہبود، تفریق، رہنمائی، قیادت، ٹیکنالوجی اور PSHE بھی شامل ہیں۔