بوگس ویکسی نیشن انٹری‘ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سائینوویک کورونا ویکسی نیشن لگائی جانے کی بوگس انٹری کرنے کے مقدمہ کے ملزموں عادل اور ابوالحسن کو مزید2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اینے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ ملزمان نے نواز شریف کو سائینوویک کورونا ویکسی نیشن لگائی جانے کی بوگس انٹری کی، ملزمان سے دو عدد موبائل فون اور 12600 و 7200 روپے کیش برآمد کیا جا چکا ہے، ملزمان سے سائینوویک ویکسی نیشن کی آن لائین بوگس انٹری میں استعمال ہونے والی دستاویزات برآمد کروائی جانی ابھی باقی ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا مزید6روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کیاجائے عدالت نے ایف آئی اے کی 6روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزموں کوآئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔