بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس میں مزید گواہان طلب

بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس میں مزید گواہان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دو بھائیوں کے قتل کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا گزشتہ روز مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالکفیل کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے چالان میں ملزم کو گنہگار قرار دیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی دفعہ کے تحت درج ہے، تفتیشی افسر الفت حسین نے ملزم کے خلاف رپورٹ چالان عدالت پیش کی،ملزم سے تفتیش کے دوران آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا ہے،ملزم پرکورٹ بخشی خانہ میں فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے کاالزام ہے۔

مزید :

علاقائی -