چوہنگ، غیرت کے نام پر 42سالہ شخص قتل، ساندہ میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9ماہ کا بچہ جاں بحق 

چوہنگ، غیرت کے نام پر 42سالہ شخص قتل، ساندہ میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9ماہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں 42سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے42سالہ ضامن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق سالہ شخص قتل مقتول ضامن نیاز سائیوال کا رہائشی تھامقتول کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں واقعہ کی غیرت سمیت دیگر وجوہات پر تفتیش جاری ہے ورثا کا کہنا ہے کہ مقتول ضامن نے دو سال قبل دوسری شادی کی تھی جس کا ا لڑکی کے اہلخانہ کو رنج تھا گزشتہ روز لڑکی کے بھائی اظہر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ضامن کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ 

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے میں باپ کے مبینہ تشددسے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق، ماں کی درخواست پر بچے کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ساندہ میں سگے باپ نے اپنے ہی لخت جگر کو تشدد کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہرمیرے سامنے بچے کو مارتا رہا، بچے کی چیخ وپکارسن کر میں بیہوش ہوگئی اور مجھے ہسپتال بھیج کر میرے بچے کی تدفین کردی  پولیس خاتون کی درخواست پر تشدد اور حبس بیجا کی دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ایس پی اقبال ٹاوؤن رضا تنویر کا کہنا ہے کہ بچے موسیٰ کی قبرکشائی کے بعد پوسٹمارٹم ہوگا، پوسٹمارٹم میں قتل ثابت ہوا تو دفعات شامل ہونگی اور اس حوالے سے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -