لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

      لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ...

  

لاہور(نامہ نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سرفراز چیمہ نے شاہدرہ کے علاقے میں لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کوعرفان صفدر کو 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کوبتایاگیا کہ ملزم نے اپنے علاقے میں لڑکی سے زبردستی بداخلاقی کی،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ اور تفتیش کی جانی ہے، عدالت سے استدعا کی ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -