پیشی پر آئے دوسرے فریق کی فائرنگ سے ملزم زخمی 

پیشی پر آئے دوسرے فریق کی فائرنگ سے ملزم زخمی 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ناقص سیکورٹی کاپول کھل گیا، سیشن عدالت میں پیشی پر آئے دوسرے فریق کی فائرنگ سے ملزم شعیب ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیاجبکہ فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا زخمی کوطبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سیکورٹی حکام کے مطابق ملزم شعیب امین چونگی امر سدھو کا رہائشی ہے، ملزم ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی کی عدالت میں پیش ہونے کیلئے آیاتھا،ملزم کے خلاف لڑائی جھگڑا اور قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج ہے۔ 

قابل ذکر امریہ ہے کہ آئے روز سیشن کورٹ کی سیکیورٹی ٹیم کے انچار ج انسپکٹر ملک مبشر کی جانب سے ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کی کارروائیاں کی جاتی ہیں،وکلاء میاں داؤد، رفیق احمد بھٹی،مدثرچودھری، مرازاحسیب اسامہ، کا کہناہے کہ گزشتہ روز کا وقوعہ سیکورٹی پرسوالہ نشان ہے۔

مزید :

علاقائی -