مقتول وارڈن کی بیوہ اور بھائی کا ملزمان کو معاف کر نے کاعدالت میں بیان

مقتول وارڈن کی بیوہ اور بھائی کا ملزمان کو معاف کر نے کاعدالت میں بیان

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمدسعیدکی عدالت میں ٹریفک وارڈن توصیف یونس کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے والے تین ملزمان کی قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کے دوران مقتول وارڈن کی بیوہ اور بھائی نے عدالت میں پیش ہوکرڈرائیور اور دیگر ملزمان کو معاف کر نے کابیان دے دیا،جس پر عدالت نے ڈرائیور شہروز خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی جبکہ شریک ساتھی دو ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں پولیس نے گاڑی کے مالک اور اڈہ منیجرکو بے گناہ قرار دے دیا تھا، گاڑی کے ملک خالد پرویز اڈہ مینجر خالد اور ڈرائیور شہروز کے خلاف مذکورہ بالامقدمہ تھانہ لاری اڈا میں درج کیاگیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے ٹریفک وارڈن  توصیف یونس کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کیا۔

مزید :

علاقائی -