تکذیب نکاح اپیل پرآئندہ سماعت پر اداکارہ میرا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب

تکذیب نکاح اپیل پرآئندہ سماعت پر اداکارہ میرا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح اپیل پرآئندہ سماعت پر اداکارہ میرا کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لئے ایڈیشنل سیشن جج محمد خان نے کیس پر سماعت کی،عتیق الرحمان کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا تھا۔

اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس  فیصلہ سنایا۔ 

عتیق الرحمان سے صرف فلم کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی لیکن میں نے عتیق الرحمان سے شادی نہیں کی تھی، عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا،عدالت سے استدعاہے کہ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -