غیرقانونی بھرتیاں کیس،سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے مقدمہ کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی

  غیرقانونی بھرتیاں کیس،سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نسیم احمدورک نے پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے مقدمہ کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دے دیا   گزشتہ روزسابق وائس چانسلر کامران مجاہد سمیت چھ ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی،ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر پر غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -