خاتون نے دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

خاتون نے دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ کے علاقے میں سابقہ بیوی نے دوسری شادی کرنے کی پاداش میں شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں ساجد خان جھلس کر زخمی ہو گیا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں دوسری شادی کے رنج میں سابقہ بیوی نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں کھڑے سابقہ شوہر ساجد خان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں ساجد خان بری طرح جھلس گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزمہ صدف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمہ صدف کو ساجد خان نے  3 سال پہلے طلاق دے دی تھی اورایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی جس کا ملزمہ کو رنج تھا ملزمہ بھکاری کے روپ میں گلی میں موجود تھی اور جیسے ہی اسے موقع ملا اس نے ساجد پر تیزاب پھینک دیا۔

 تیزاب گردی کے نتیجے میں ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا ہے 

مزید :

علاقائی -