لاہور پولیس نے گھر قبضہ مافیا سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا 

لاہور پولیس نے گھر قبضہ مافیا سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم، شہری کا کروڑوں روپے مالیت کا گھر قبضہ مافیا سے چھڑوا کر مالک کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے شہری اللہ یار کا ڈی ایچ اے فیز 3 میں 1 کنال کا گھر واگزار کروا کر مالک کے حوالے کر دیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہری نے غیر قانونی قبضہ کے خلاف اینٹی قبضہ سیل میں درخواست دی تھی کہ ملزمان عمر قریشی اور فاروق قریشی شہری کے گھر پر غیر قانونی قابض ہیں جس پر تھانہ ڈیفنسA پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1043/21 درج کر لیا

مزید :

علاقائی -