پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب

پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب

  

  لاہور(کرائم رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی سرکوبی کیلئے ایک اور اہم اقدام،  پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب۔سی سی پی اوغلام محمودڈوگر کا کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں میں ٹیب نصب کیے گئے ہیں جس سے جرائم پیشہ افراد، کسی مشکوک گاڑی اورشخص کاریکارڈٹریس کیا جاسکے گاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جرائم کی روک تھام اور ملزموں کی گرفتار کیلئے پولیس ریسپانس یونٹ میں جدید ٹیبلیٹس لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر،سی اواو سیف سٹی کامران خان، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری اورایس پی ڈولفن راشدہدایت کی شرکت کی اس موقع پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر،سی اواو سیف سٹی کامران خان نے پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیوں میں جدید ٹیبلیٹس کا افتتاح کر تے ہوئے بتایا کہ پولیس ریسپانس یونٹ کی  گاڑیوں میں سنیپ چیکنگ ودیگرسکیورٹی فیچرز، دوران پٹرولنگ کسی مشکوک گاڑی اورشخص کاریکارڈٹریس ہوسکے گا۔ 

سی سی پی او غلام محمودڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ پی آر یو گاڑیوں میں کریمنل، اشتہاریوں، مفروروں،عدالتی مفرورکا ریکارڈ،ای چالان چیکنگ اورلائیوویوکیمروں کا مکمل کنٹرول فراہم کیاگیاپٹرولنگ اہلکار براہ راست سیف سٹیز اتھارٹی منسلک ہونگے۔ ابتدائی طور پر 8 گاڑیوں میں ٹیب نصب کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -