چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے،،قمر خان بوبی
لاہور(سٹی رپورٹر)چین کے 72 ویں قومی دن کے موقع پر چینی قونصلیٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب ہوتے معروف پاکستانی بزنس مین اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے قمر خان بوبی نے کہا کہ چین نہ صرف ہمارا ہمسایہ ملک ہے بلکہ دیرینہ دوست بھی ہے اور ہر اڑے وقت نیں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں انے والی کروڑوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی یے اور پاکستانی نوجونوں کو ملازمتین نل رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس میں کبھی دراڑ نہیں ائے گی۔چین کی معروف ٹیکسٹائل کمپنی چیلنج کی پاکستان میں مینیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرنے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور جو محبت ہمیں پاکستانیوں نے دی ہے وہ ہم نہیں بھلاسکتے۔