بینک الفلاح کاالغازی ٹریکٹرز کے ساتھ معاہدہ

بینک الفلاح کاالغازی ٹریکٹرز کے ساتھ معاہدہ

  

لاہور(پ ر)بینک الفلاح اور الغازی ٹریکٹرز نے لاہور میں ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک الفلاح کسانوں کو الغازی ٹریکٹرزکی تیار کردہ زرعی مصنوعات کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ بینک الفلاح وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت صرف شخصی ضمانت پر کسانوں کو 3-4% شرح مارک پر ٹریکٹر فنانسنگ کی سہولت مہیا کررہا ہے۔ تقریب کا انعقاد بینک الفلاح شاہ دین منزل لاہور میں کیا گیا، جس میں جاوید اقبال، ہیڈ ایس۔ ایم۔ ای اینڈ کمرشل بینکنگ بینک الفلاح اور محمد سعید مشتاق جنرل منیجر سیلز و مارکیٹنگ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے معاہدے پر دستخط کئے۔بینک الفلاح اور الغازی ٹریکٹرز کسانوں کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کریں گے۔

 تاکہ کسان اس شراکت سے فائدہ اٹھا سکیں اور ٹریکٹر و دیگر جدید زرعی آلات کے استعمال سے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرسکیں۔ اس موقع پر بینک الفلاح کی جانب سے روما ملک، یحییٰ حمید واہلہ۔ ایگری بزنس ہیڈ اور عبدالاحد سینئر منیجر مارکیٹنگ پلاننگ الغازی ٹریکٹرز اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -