ایزی پیسہ کے ذریعے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فیس کی ادائیگی

ایزی پیسہ کے ذریعے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فیس کی ادائیگی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستان کی معروف ترین ایپ، ایزی پیسہ نے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی باسہولت خدمات کی فراہمی کو جاری رکھتے ہوئے اپنے پورٹ فولیو میں ایک انتہائی اہمیت کی حامل سروس کو شامل کرلیا ہے۔ اب تمام پاکستانی شہری جو کووڈ19- ویکسینیشن کے اہل ہیں، اپنے ایزی پیسہ والٹ کے ذریعے اپنے ویکسین سرٹیفکیٹ فیس کی باآسانی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ایزی پیسہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ادائیگی متعارف کرانے والا پہلا ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم ہے جس سے ان تمام لاکھوں پاکستانیوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آن لائن ادائیگی کرنے کی سہولت حاصل ہوگی جنہیں کریڈ ٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے دیگر طریقہ کار تک رسائی حاصل نہیں۔ صارفین اب بغیر کسی اضافی چارجز اور پریشانی کے اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی فوری ادائیگی کرسکتے ہیں۔کووڈ19- ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (NIMS)کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ NIMSویب سائٹ پر تفصیلات درج کرنے کے بعد صارفین ایزی پیسہ والٹ کے ذریعے یا ملک بھر میں ایزی پیسہ کے 170,000 رجسٹرڈ ایجنٹس میں سے کسی کے بھی پا س جا کر ادائیگی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس موقع پر عمر معین ملک، بزنس ہیڈ- ایزی پیسہ نے کہا کہ،"ایزی پیسہ میں ہم نے پاکستانی شہریوں کو ادائیگی کے لئے باسہولت، آسان اور محفوظ خدمات کی فراہمی کیلئے  ہمیشہ کوشش کی ہے۔ 

ایسے موقع پر جب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہر شخص کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے،ہمارے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ادائیگیوں کیلئے نادرا کے ساتھ شراکت داری باعث اعزاز ہے۔ پاکستان کی نمبر1  پیمنٹ ایپ کی حیثیت سے یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم ان مشکل حالات میں بغیر کسی اضافی چارجز کے یہ خدمت فراہم کریں "۔ کورونا وبا کے دوران ایزی پیسہ لاکھوں پاکستانیوں کو باسہولت ڈیجیٹل سلوشنز کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ 30 دنوں کے دوران اینڈرائڈ (Android) اور آئی او ایس(iOS) پلیٹ فارمز پرایزی پیسہ استعمال کرنے والے تقریباََ 10مِلین کسٹمرز کے ساتھ، ایزی پیسہ پاکستان میں تمام کیٹیگریز میں سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والی ایپ رہا ہے۔ ایزی پیسہ، باہمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس اور مالی طور پر جامع اور مستحکم معاشرہ بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔

مزید :

کامرس -