ڈاؤلینس کی دبئی ایکسپو میں سپورٹنگ اسپانسرکی حیثیت سے شرکت

ڈاؤلینس کی دبئی ایکسپو میں سپورٹنگ اسپانسرکی حیثیت سے شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(پ ر) پاکستان میں ہوم اپلائنسز کے نمبر1 برانڈ،ڈاؤلینس نے حکومت پاکستان کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020میں ’پاکستان پویلین‘ کے ’سپورٹنگ اسپانسر‘ کی حیثیت سے تعاون کیا ہے۔یکم اکتوبر،2021ء سے شروع ہونے والی یہ نمائش دنیا میں سب سے بڑی نمائش تصور کی جاتی ہے۔ دبئی ایکسپو میں ڈاؤلینس کی شرکت اِس کے حکومت پاکستان کے ویژن ”میک اِن پاکستان“ کی مسلسل سپورٹ کا اظہار ہے جس کا مقصد مضبوط مستقل کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی صورت میں معیشت کو فروغ دینا اور آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کے لیے ڈاؤلینس کا ویژن: قوم کے متعدد پروجیکٹس کی نمائش کے ذریعے صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، سیکھنا ورتعاون کو فروغ دینا ہے۔ اِس طرح پاکستان کا قیمتی ورثہ،ذہانت، اشیاء اور تاریخی و تفریحی مقامات اجاگر ہوں گے۔ممتاز ڈیزائنرز اور محققین نے ’پاکستان پویلین‘کو آراستہ کیاہے تاکہ قوم کی صنعتی مہارت،فنون اور دستکاری کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔اِس بارے میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،عمر احسن خان نے کہا:”دبئی ایکسپو 2020لاکھوں غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرے گا کہ وہ پاکستان میں پائے جانے والے غیر استعمال شدہ کاروباری، سیاحتی اور صنعت کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔یہ تعاون  ہمارے اْس ویژن کا حصہ بھی ہے جس کا مقصد معیشت کو فروغ دینا اور حکومت پاکستان کی ’میک ان پاکستان‘ پالیسی کی حمایت کرنا ہے کیوں کہ ہم پاکستان کے مصنوعات کی برآمد کرننا ہے۔
ے اور عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔“ڈاؤلینس، یورپ کے دوسرے بڑے مینوفیکچرر، آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے۔یہ ادارہ وسائل سے بھر پورسماجی ترقی کے اقدامات کی صورت میں عوام کو اپنی کامیابی میں شریک کر رہا ہے۔5,000سے زائد مینگرووز کے پودوں کی شجرکاری کے علاوہ دیگر پودوں کی بھی بڑے پیمانے پر شجرکاری سمیت۔اِس ادارے کا مقصد سنہ 2025ء تک کاربن نیوٹرل کمپنی بنناہے۔یہ پائیداری کے لیے بھی بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے اورگرین ٹیکنالوجیز اختیار کر رہاہے تاکہ کاربن کے اخراج میں کمی کی جا سکے اور مینوفیکچرنگ کے عمل میں پانی کی بڑی مقدار کو ری سائیکل کرتاہے۔دبئی ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گا اور اِس میں دنیا بھر سے 192 ممالک اپنی ایجادات، کامیابیوں اور ثقافتوں کی نمائش کریں گے۔ کووِڈ- 19 کی وبا سے پیدا ہونے والے طویل خلل کے بعد عالمی تجارت اور صنعتی پیداوار کے آغاز کے حوالے سے یہ ایونٹ  ایک بڑا سنگ میل ہے۔

مزید :

کامرس -