صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مدینہ بازار اچھرہ کے صدر محبوب علی قادری عطاری کی زیر صدارت صرافہ رہنماوں کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین میاں طاہر سبحانی، سرپرست اعلی حاجی سلطان علی اور سینئر وائس چیئرمین میاں جمشید نے خصوصی شرکت کی۔ ملکی صورتحال کاروباری حالات اور مہنگائی سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مدینہ بازار اچھرہ کے صدر محبوب علی قادری عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازار مارکیٹیں تجارتی مراکز ملکی معیشت کی اہم ترین بنیاد ہیں ۔ تجارتی حلقوں کے مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کرکے ملکی ترقی کا خواب تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ بازاروں مارکیٹوں کے سازگار حالات سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی غربت اور بے روزگاری کے ناسور کو شکست دی جا سکے گی ۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بازاروں مارکیٹوں اور دکانداروں کے مسائل کئے جائیں۔ معاشی اور کاروباری ترقی یافتہ سمت آنے کیلئے مہنگائی کے بے لگام گھوڑے کو نکیل ڈالی جائے۔ تجارتی مراکز کے مسائل اور تحفظات مشکلات کے حل کیلئے موثر حکمت عملی ہی مسائل سے خلاصی کی راہ  نکال سکتی ہے۔ بزنس سیکٹر ملکی معیشت کا وہ ستون ہے۔

 جس پر ملکی معیشت کی عمارت کھڑی ہے۔ حکومت صرافہ و تاجر برادری کے کلیدی اور مثبت کردار کو تسلیم کرتے ہوئے بہتری کیلئے اقدامات کرے۔ تجارتی حلقوں  کے ساتھ سبسڈائز  پالیسیوں کا نفاذ کرکے تجارت و صنعت کو آگے بڑھنے ترقی کی سمت جانے کا راستہ فراہم کیا جائے۔ ملک  کے تمام تجارتی و  حلقوں کو یکساں طور ریلیف دیا جائے تاکہ حالات بہتری کی طرف آئیں اور عوام مشکل حالات سے باہر نکل سکیں۔

مزید :

کامرس -