توہین عدالت کی درخواست پر  ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال  کو نوٹس، جواب طلب 

   توہین عدالت کی درخواست پر  ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال  کو نوٹس، جواب ...

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کی نرسوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے  25 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا فرزانہ اختر سمیت دیگرنرسوں کی طرف سے دائردرخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار ریگولر بنیادوں پر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی ہوئیں،نوکری پرمستقل کرنے کی بجائے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا،شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد ان کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں، عدالتی حکم کے باجود ان کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے،عدالت سے ستدعاہے کہ حکم عدولی پر ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -