کلاسز لینے سے روکنے کیخلاف درخواست پرمتعلقہ وائس چانسلر کو جائزہ لیکر درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم

کلاسز لینے سے روکنے کیخلاف درخواست پرمتعلقہ وائس چانسلر کو جائزہ لیکر ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میڈیکل کی طالبہ کو ایک پیپر میں فیل ہونے پر فوتھ ایئر کی کلاسز لینے سے روکنے کے خلاف دائردرخواست پرمتعلقہ وائس چانسلر کو تین دن میں جائزہ لے کر درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم دے دیا،درخواست گزار طالبہ رابعہ عارف نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی تمام میڈیکل کالجز کے لئے یکساں رولز نہ بنانے کا بھی چیلنج کررکھاہے،درخواست گزار کی وکیل کا موقف ہے کہ طالبہ رابعہ عارف کو پارٹ تھری میں ایک پیپر میں پاس نہ کرنے پر پارٹ فور میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، طالبہ کے پاس پیپر دینے کے مواقع ہیں لیکن پارٹ فور کی کلاسز میں نہ  بیٹھنے سے سال ضائع ہوگا، پاکستان میڈیکل کمیشن کے اس بارے میں یکساں رولز نہیں ہے جو آئین کے منافی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ طالبہ کو میڈیکل کے پارٹ فور میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

فیصلہ کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -