عمران خان جس کا نوٹس لیں سمجھیں وہ معاملہ کھوہ کھاتے، پرویز رشید 

عمران خان جس کا نوٹس لیں سمجھیں وہ معاملہ کھوہ کھاتے، پرویز رشید 

  

 لاہور (آئی این پی)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  پرویز  رشید نے کہا ہے کہ جس معاملے کا نوٹس عمران خان لے لیں سمجھیں معاملہ کھوہ کھاتے، جیسے آٹا، چینی، پٹرول اور دوائیوں کا نوٹس بھی لیا گیا تھا۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پرویز  رشید نے کہا ویسے خان صاحب پانامہ لیکس میں نیازی کے نام سے آپ کی بھی ایک آف شور نکلی تھی، احتساب وزیر اعظم سے شروع ہو نا چاہیے یہ کس نے کہا تھا،یاد تو ہے یا یو ٹرن ہی سمجھیں۔

پرویز رشید 

مزید :

صفحہ آخر -