امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ، سکیورٹی اہلکار ہلاک،2زخمی

امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ، سکیورٹی اہلکار ہلاک،2زخمی

  

نیویارک(این این آئی)امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔واقعے کے بعد ٹکسن شہر کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فائرنگ 

مزید :

صفحہ آخر -