پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی: صدر مسلم لیگ ن ڈنمارک 

پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی: صدر مسلم لیگ ن ڈنمارک 

  

           لاہور(انٹرو یو،جاوید اقبال)پاکستان مسلم لیگ ن ڈنمارک کے صدر مرزا رحمت اللہ بیگ نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں رہنے والے پاکستانی بڑی باریک بینی کے ساتھ پاکستان کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے جبکہ میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ تین سالوں میں پاکستان کے اندر کرپشن کے ریٹ 80فیصد بڑھ گئے۔عوام اس حکومت سے نالاں ہے جب بھی تحریک شروع کرنے کا وقت آتا ہے”بڑے مہربان“درمیان میں آجاتے ہیں اور عمران خان کو آکسیجن فراہم کر   دیتے ہیں وہ گزشتہ روز پاکستان فورم میں اظہار خیال کر رہے تھے۔مرزا رحمت اللہ بیگ نے کہا کہ میں پوری ذمہ دار ی سے کہتا ہوں کہ آج بھی تما م تر سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ساتھ ڈنمارک سکینڈینی ویا میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ن لیگ کی قیادت اور عوام آج بھی نواز شریف کے ایجنڈے تلے متحد ہیں اور ان کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دل نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ پاکستان کی قوم کا اثاثہ ہیں۔مرزا رحمت اللہ نے مزید کہا کہ جب وزیر اعظم پاکستان عمران خان چندہ جمع کرنے کے لئے ڈنمارک آئے تو میں وہ پہلا پاکستانی تھا جس نے انہیں مقامی کرنسی کے پانچ ہزار دیئے  انہوں نے تبدیلی کا سبز باغ دکھایا او ر جو عام آدمی کی حالت بدلنے کے خواب دکھائے وہ جھوٹ ثابت ہو ئے ئان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ اس سال کے آخر تک ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک ہو جائے گی خردونوش،کاسمیٹکس اور دیگر ساز وسامان امپورٹ کیا جا رہاہے اس میں حکومتی بندوں کی کمیشن خوری کے باعث مہنگا بک رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مرزا رحمت اللہ بیگ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی اور وہ ہی میدان مارے گی لیکن شرط ہے کہ کوئی (بڑا) راستہ نا روک لے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ مفاہمتی سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن افسوس پی ٹی آئی نے اس سے فائدہ نا اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے حالات،مہنگائی اور بد امنی،بے روزگاری کو ختم کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں یہ صرف نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے لہذٰا وزیر اعظم استعفیٰ دیں اور اقتدار ن لیگ کے حوالے کریں۔

مرزا رحمت اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -